شہبازشریف کی تنقید پر اسدعمر کا کرارا جواب

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسدعمر نے اپوزیشن لیڈر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏شہباز شریف عمران خان کےپارلیمنٹ میں نہ آنےکی شکایت کرتے ہیں لیکن نوازشریف کو پاکستان ‏تو لائیں چاہتے ہیں وہ بھی پاکستانیوں کے ساتھ زندگی گزاریں۔

ایوان میں شہبازشریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ یہ لوگ بیرونی ملک ‏پاکستانیوں سے فنڈز لیتے رہے اور ہم بیرونی ملک پاکستانیوں سےووٹ لیکررہیں گے ہم بیرون ملک ‏پاکستانیوں سےووٹ کامسئلہ حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مئی سےجولائی تک 12فیصدریونیومیں اضافہ ہوا، 4ہزار ارب سےزائدریونیو جمع ‏کیاگیا سارے پاکستان میں نوجوانوں میں ہنرسیکھایاجائےگا، ملک کی زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ‏پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 3 بڑے منصوبوں پرکام ہورہا ہے دیامر، مومند اور بھاشاڈیم پر جاری ‏ہے جب کہ بلوچستان میں درمیانےسائزکےڈیم بنائے جارہےہیں۔

شہباز شریف کا کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےمشکل ترین فیصلےکرکےمعیشت کوسنبھالا، راجہ ‏پرویزاشرف کے دورمیں ڈھائی ارب ڈالرکابیرونی خسارہ چھوڑاگیاتھا ساڑھے3ارب ڈالر ذخائر موجود ‏تھے جب ہماری حکومت آئی یہ دودھ اور شہد کی نہریں چھوڑ کر گئے تھے یہ حالات تھے ‏وزیراعظم عمران خان نےبڑےمشکل فیصلےکیے ایک دھائی گزرنےکےبعدبیرونی خسارہ نہیں ‏سرپلس ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی تقریرکاجواب دیناشروع کیاتوبہت وقت لگ جائےگا میں ایسے ‏لیڈر کی پارٹی سےہوں جس نےعوام کی خدمات کی میرا لیڈر مخیرحضرات، کمزورطبقوں کی مدد ‏کرتا ہے عوام کی مدد کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہوتی ہے وزیراعظم ہاؤس کے 108کروڑ ‏روپےسالانہ اخراجات کم کیے اخراجات میں کمی کرکےفلاحی کام کیےجا رہےہیں۔