جیل میں کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کی جیل حکام سے شکایت

اسد عمر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے جیل حکام سے شکایت کی کہ کپڑے استری کرنےکیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جیل حکام سے ایک شکایت ہے،کپڑےاستری کرنےکیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ان ورکرز کو سلام جنہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کی، ان کے حوصلے اب بھی بلند ہیں، تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ابھی 9 دن کی قیدتنہائی کے بعد راجن پور جیل سے نکلا ہوں، سب سےزیادہ خوشی کارکنان کےحوصلےکو دیکھ کر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں کارکنان نےزبردست نعرےبازی کی ایسالگاجیل نہیں کرکٹ اسٹیڈیم ہے، 12گھنٹےمیں ہم قیدی وین میں راجن پور آئے، جہاں نہ راستے میں روکا گیانا کھانےکاموقع ملا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پولیس والے بھی کہتےتھےیہ کمال کےلوگ ہیں، ملک میں حقیقی آزادی کو اب کوئی روک نہیں سکتا، بند کمروں کےفیصلےختم ہونے جارہےہیں،عوام کے فیصلے ہونےجارہےہیں۔