پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اب عوام نے الیکشن میں بدلہ لینا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت کے قومی اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ختم ہوگئی۔ حکومت کے خاتمے پر سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 16 ماہ ملک کی معیشت تباہ کی گئی اور عوام کو تاریخ کی بدترین مہنگائی میں پیسا گیا۔ اس دور میں بدترین فسطائیت، پارلیمان کو بے توقیر اور جمہوریت کو کمزور کیا گیا۔
عوام کیلیے خالی خزانہ، منتخب نمائندوں کے لیے شاہی کھانا
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 16 ماہ تک آئین سے انحراف، کرپشن معاف کرا کر بالآخر یہ حکومت اپنے انجام کو پہنچ گئی اب عوام نے الیکشن میں بدلہ لینا ہے۔
16 ماہ ملک کی معیشت تباہ کر کے، عوام کو تاریخ کی بدترین مہنگائی میں پیس کر، بدترین فسطائیت پھیلا کر، پارلیمان کو بے توقیر اور جمہوریت کو کمزور کر کے، آئین سے انحراف کر کے، اربوں کی اپنی کرپشن معاف کروا کر، بالآخر یہ حکومت اپنے انجام کو پہنچی۔اب عوام نے بدلہ الیکشن میں لینا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 10, 2023