اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا معصوموں پرواٹرکینن کااستعمال کیاگیا،جیالے پھانسی سے نہیں ڈرے توپانی سے کیا ڈریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کی پیشی پر کارکنان کو روکنے کی کوشش پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا یہ ہےتبدیلی ، معصوموں پرواٹرکینن کااستعمال کیاگیا، واٹرکینن کےاستعمال سےنیب کاکالاقانون دھویانہیں جاسکتا، جیالے پھانسی سے نہیں ڈرے توپانی سے کیا ڈریں گے۔
Yeh Hai Tabdeeli ?! NAB ka Kala qanoon can’t be washed away by these water cannons, being used on innocents. Jiyalay phaansi say nahin daray toh paani say kya darain gay? pic.twitter.com/XIQuchvw03
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) May 29, 2019
یاد رہے آج بلاول کی پیشی کے دوران جیالے اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے، ایوب چوک پرپولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔
ایوب چوک پر پیپلزپارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی اور پولیس سےہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ حصارتوڑنےکی کوشش والےکارکنان پرپولیس کالاٹھی چارج کیا گیا جبکہ پولیس نےپیپلزپارٹی کے40کارکنان کوگرفتارکر کےتھانے منتقل کردیا۔
خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر بیان ریکارڈ کرادیا ، بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ دے دیا ہے۔