روی چندرن ایشون انٹرنیشنل کرکٹ میں باپ اور بیٹے دونوں کو آؤٹ کرنے والے پہلے بھاتی بولر بن گئے، انھوں نے شیونارائن چندر پال کے بیٹے ٹگنارائن کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیوں کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں روی چندرن ایشون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، 12 رن کے انفرادی اسکور پر انھوں نے اوپنر ٹگنارائن چندرپال کو بھی بولڈ کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی آف اسپنر نے آخری بار2011 میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین شیونارائن چنرر پال کو آؤٹ کیا تھا، اس کے بعد اب 2023 میں انھوں نے روسیو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ان کے بیٹے ٹگنارائن چندرپال کو بولڈ کرتے ہوئے یہ انوکھا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ایشون کی شاندار بولنگ کے بدولت ویسٹ انڈین ٹیم محض 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ رویندر جڈیجا نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں.