بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف سب سے بڑا اسکو، دو سنچریاں

لاہور: ایشیاکپ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 335رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 334 رنز بنائے۔ مہدی حسن اور نجم الحسین شنٹو نے سنچریاں اسکور کیں۔

Image

دی حسن نے 119 گیندوں پر112 رنز بنائے جب کہ نجم الحسین نے 104رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیشی بیٹرز کے سامنے افغان بولرز بےبس دکھائی دیے۔ راشدخان سمیت کوئی بھی بولر حریف بلےبازوں کو قابو نہ کر سکا۔

افغانستان کے مجیب الرحمان اور گلبدین نائب 1،1 وکٹ لے سکے۔ بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔