ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف منفرد ریکارڈ بنا دیا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سری لنکن اسپنرز نے غلط ثابت کردیا اور بھارت کی پوری ٹیم 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے اسپنرز نے تمام دس وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے نوجوان اسپنر دونتھ ولالاج نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسپنر آسالنکا نے چار وکٹیں لیں اور مہیش ٹھکشنا ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
ALL TEN WICKETS BY SPINNERS 🙌
The first time it has happened in the Asia Cup and the first time it has happened to India!
10th overall occurrence in all ODI cricket 💯
#SLvIND LIVE 👉 https://t.co/yjh54eDXBm#AsiaCup2023 pic.twitter.com/1583WYZgZF
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 12, 2023
ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے پوری ٹیم پویلین بھیجی ہو جبکہ بھارت کی ٹیم بھی پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی شرکت اگر مگر پر آگئی ہے اگر سری لنکا بھارت سے ہارتا ہے تو پاکستان سری لنکا کو ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرسکتا ہے اگر سری لنکا نے بھارت کو شکست دی تو پھر رن ریٹ پر فائنل ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔