حارث رؤف نے انجری سے متعلق خاموشی توڑ دی

حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انجری کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاسٹ بولر حارث رؤف کی پریکٹس سیشن کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ صحافی سے گفتگو کررہے ہیں۔

حارث رؤف نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ’درد سب جگہوں پر ہے، پاؤں میں سر میں اور پسلیوں میں بھی درد ہے۔‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

حارث اور نسیم بھارت کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق حارث رؤف کو بھارت کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کرائی گئی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ان کا سائیڈاسٹرین پہلے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف دستیاب نہیں ہیں ان کی جگہ زمان خان اور محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔