ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف پاکستان کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ

ایشیا کپ میں ڈو اور ڈائی میچ کے لیے پاکستان نے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فائنل الیون کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم میں فخر زمان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث اوپننگ کریں گے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولرز میں محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔