حارث اور نسیم کی انجری، پی سی بی نے دو فاسٹ بولرز کو بلا لیا

کولمبو: پاکستان نے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے سبب دو فاسٹ بولرز کو طلب کرلیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ احتیاطی اقدام ہے۔

پی سی بی ایشیا کپ میں دیگر میچز کے لیے فاسٹ بولر شاہ نواز ڈاہانی اور زمان خان کو طلب کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث اور نسیم میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔

ٹیم انتظامیہ اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب نسیم یا حارث کو اگلے سات دنوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کے ہاتھ میں گیند لگی تھی جس کے سبب وہ انجرڈ ہوگئے تھے، حارث رؤف بھی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔