ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: آخری منٹ میں 3 گول، پاکستان اور کوریا میچ کا ڈرامائی اختتام

چین میں کھیلی جا رہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آخری منٹ میں پے در پے دونوں ٹیموں کی جانب سے تین گول کیے جانے کے بعد میچ کا برابری کے ساتھ ڈرامائی اختتام ہوا۔

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں پہلے ہاف میں کوریا سے سخت مقابلہ کیا۔ دونوں جان سے مخالف گول پوسٹ پر کئی بار حملے کیے گئے مگر کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف میں کوریا نے گول کر کے برتری حاصل کی اور میچ آہستہ آہستہ پاکستان کی شکست کی جانب بڑھ رہا تھا۔ تاہم اس موقع پر آخری منٹ میں پاکستان کی جانب سے بیک ٹو بیک دو گول کر کے برتری حاصل کر لی گئی۔
یہ دونوں گول شاہد حنان کی جانب سے کیے گئے۔

تاہم پاکستان کی فتح کا خواب میچ ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل کورین کھلاڑی نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچ کر چکنا چور کر دیا اور یوں میچ ڈرامائی انداز میں دو، دو گول سے برابر ہوگیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے دن پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پہلا میچ بھی دو، دو گول سے برابر رہا تھا۔

قومی ٹیم اپنا اگلا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

https://urdu.arynews.tv/asian-hockey-champions-trophy-pakistan-vs-malaysia-match-equal/