کوالالمپور: ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیاکو تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ، ایونٹ کے اختتامی میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطاق ملائشیا میں جاری ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی تو ملائشیاء کو تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پڑھیں: ایشیئن چیمپیئز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی
ایونٹ کا اختتامی میچ (فائنل) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔