میری غیبت ہوتی ہے تو مجھے ثواب ملتا ہے، آصف علی زرداری

ڈسکو حصص

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی میری غیبت کرتا ہے تو مجھے ثواب ملتا ہے، میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں لیکن سیلف آزادی کے ساتھ نہیں۔

سمینار سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ زندگی میں ہر قسم کی آزمائیشیں آتی ہیں سامنا کرنا ہوتا ہے، بے نظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور عوام کے پاس طاقت ہے، سوشل میڈیا میں بھی سوشل سیکٹر اور کیپٹل سیکٹر کی گروپنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارت میں الیکشن ہوئے، آپ نے مودی میڈیا کے بارے میں سنا ہوگا جو ان کے ارب کھرپ پتی دوستوں نے رائے بنانے کیلیے بنایا، مودی میڈیا اپنی باتوں اور سوچ کو لوگوں تک پہنچا کر فیصلے اپنے حق میں کرواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے پرانی جمہوریت ہے لیکن وہاں بھی ایسا ماحول نظر آتا ہے، دنیا کی ایک بڑی مضبوط لابی مسلمانوں میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، میڈیا والے میرے جاننے والے ہیں انہیں کہتا کہ ایسا کرو ویسا کرو۔

صدر مملکت نے کہا کہ چھوٹے کاشت کاروں پر نہیں بڑے کاشت کاروں پر ٹیکس لگے گا، ایگری کلچر پر انکم ٹیکس لگانا پڑے گا کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک بنانے میں معاشی پالیسی نہیں کئی چیزیں درکار ہوتی ہیں، کچھ دوستوں کو زراعت سمجھ نہیں آتی اب وہ انکم ٹیکس لگانے جا رہے ہیں، زرعی ترقی سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، زراعت کی ترقی کیلیے کردار ادا کر رہے ہیں۔