آصف علی زرداری کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، پہلے بچایا تھا اور اب بھی بچائیں گے، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا دبئی میں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔

آصف علی زرداری کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ سابق صدر کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا، عوام کی دعاؤں سے وہ مکمل صحتیاب ہیں، آصف علی زرداری اس وقت دبئی میں ہیں۔

چند روز قبل میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آصف علی زرداری کی دونوں آنکھوں میں سفید موتیا ہے اور وہ 13 روز لاہور میں قیام کے بعد دبئی روانہ ہوں گے جہاں ان کی آنکھ کا آپریشن ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گے۔