پشاور : پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں نئے پاکستان کا دعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر پشاور پہنچے ، جہاں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی ، ملاقات میں این اے4ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، آصف زرداری کی ہدایت کی اپنی تمام توانائیاں انتخابی مہم پر استعمال کریں اور ممکنہ دھاندلی روکنے کیلئےمؤثر اقدامات کئے جائیں۔
پشاور میں پارٹی عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پختون عوام کو شناخت دی،اقتدار میں آکر پی پی اور کے پی کے کے عوام کے مسائل حل کریگی، کارکن جوش وجذبےسےکام کرینگےتوحلقےمیں کامیابی حاصل کرینگے
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں نئے پاکستان کادعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے، وفاقی، صوبائی حکومتوں نے کے پی کے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں : عمران خان سندھ آرہے ہیں تو میں بھی کے پی کے جارہا ہوں، آصف زرداری
یاد رہے اس سے قبل آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ ثابت کرچکی ہے کہ شریف خاندان کو حکومت کرنی آتی ہے نہ سنبھال سکتے ہیں، شروع سے کہا تھا چار سال انہیں حکومت کرنے دوں گا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ آرہے ہیں تو میں بھی کے پی کے جارہا ہوں، ایک نیا پاکستان بنانے والے کے پی کے میں تبدیلی نہیں لائے، بدقسمتی سے ہمیشہ الزامات لگانے پر ہی الزامات لگتے رہے ہیں، تمام مسائل کا حل اقتصادی ترقی سے ممکن ہے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کرکے ٹیکس لیا جاتا تو آگے بڑھنے کا موقع ملتا، حکومت اب کہے گی ہمیں نکالا گیا اس لیے معیشت تباہ ہورہی ہے، ن لیگ والے بھارتی لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔