’فیض چلا گیا اب کیا کرے گا‘ آصف زرداری اور صادق سنجرانی کے مکالمے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری اور صادق سنجرانی کے مکالمے کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر  آصف علی زرداری اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے مکالمے کی ویڈیو سندھ ٹی وی نے نشر کی ہے۔

آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا‘۔

چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی نے  آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ تو ہیں  ناں’۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا رہا، یوں یوں یوں‘۔

آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ ’سیاست میں سوچا کر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی ہماری رہتی ہے۔