بےنظیر بھٹو شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آصفہ بھٹو سے حلف لیا۔ صدر آصف زرداری بھی آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود رہے۔
آصفہ بھٹو کی جانب سے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر پی پی ارکان نے ڈیسک بجائے۔ اسپیکر ایازصادق نے آصفہ بھٹو کو رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر مملکت آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری جو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے بلامقابلہ ایم این اے منتخب ہوئی تھیں
آصفہ بھٹو کے حلف کےدوران اپوزیشن کے احتجاج پر پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ جے یو آئی کے اراکین اسمبلی بھی ایوان سےباہر نکل گئے۔
نامکمل کورم کےباعث قومی اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں 64 اراکین موجود تھے۔