این اے 207 : آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

آصفہ بھٹو

کراچی : صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی این اے207 سے بلامقابلہ کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق این اے207 سے صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے مصطفیٰ رند نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ رند کو اغوا کرکے کاغذات نامزدگی مسترد کرائےگئے،21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔