کراچی میں ایک تقریب کے دوران گلوکار عاصم اظہر شرکا کی جانب سے ہانیہ عامر کے نعرے لگانے پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف گلوکار عاصم اظہر کراچی میں ایک ادبی میلے میں بطور مہمان شرکت کی، تقریب کی میزبانی کے فرائض اداکار یاسر حسین نے انجام دیے۔
تاہم تقریب کے دوران کچھ شرکا نے اداکارہ ہانیہ عامر کے نعرے لگائے جس پر وہ غصے میں آگئے۔
عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے نعرے لگانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا ہوگیا؟ آئی بی اے آئے ہو یا پاگل خانے؟ ایسا نہ کرنا کہ پھر پورے سال طلبا سے ذلیل ہوتے رہو۔
اس دوران میزبان یاسر حسین نے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں اس لیے ریلیکس ہوجائیں، کانسرٹ میں بھی جانا ہے یا پھر کینسل کروانا ہے۔؟
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا بریک اپ ہوگیا تھا۔
اداکارہ میرب علی اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جس کی اطلاع دونوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔