گلوکار عاصم اظہر کے حیدرآباد اور جامشورو میں کنسرٹ منسوخ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث حیدرآباد اور جامشورو میں اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا جس کے بعد گلوکار نے مداحوں سے معذرت بھی کی۔
سوشل میڈیا پر عاصم اظہر نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیدرآباد اور جامشورو میں کنسرٹ کرنا تھا تاہم ان کی ٹیم اور کنسرٹ آرگنائزر کو سیکیورٹی خطرات کا علم ہوا جس پر مجبوراً کنسرٹ منسوخ کرنا پڑا۔
عاصم اظہر نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود کنسرٹ کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ وہاں مداحوں کا ہجوم مومود ہوگا اس لیے رسک نہیں لیا جاسکتا۔
گلوکار نے لکھا کہ ’میرے لیے مداحوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور میں جلد کنسرٹ کروں گا۔‘
واضح رہے کہ عاصم اظہر متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔
اس سے قبل عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کے گانے ’درد، کبھی دِل کو دکھانا تو وفا بھی دینا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی اور اسے یوٹیوب پر لاکھوں صارفین نے پسند کیا تھا۔