بھارت میں جاری لوک سبھا الیکشن کے سلسلے میں انتخابی ریلی کے دوران عوام نے کانگریس رہنما راہول گاندھی سے ان کی شادی کا منصوبہ پوچھ لیا۔
بھارت میں لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات اب اپنے آخری اور فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جس کے لیے سیاسی میدان گرم اور سیاستدان انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
ایسی ہی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں کانگریس کی جانب سے اترپردیش میں ریلی نکالی گئی جہاں عوام نے کانگریس رہنما راہول گاندھی جو بریلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان سے منشور پر عملدرآمد کے منصوبے کے بجائے شادی کا پلان معلوم کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی کے شرکا سے راہول گاندھی نے پرجوش خطاب کیا اور اختتام پر شرکا سے پوچھا کیا سوال ہے؟ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے یک زبان ہوکر پوچھ لیا کہ وہ کب تک شادی کریں گے؟
اس سوال پر کانگریس رہنما پہلے تو قدرے حیران ہوئے پھر فوری مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اب جلدی ہی کرنی پڑے گی۔
واضح رہے کہ رائے بریلی میں پولنگ 20 مئی کو ہوگی اور اس حلقے میں راہول گاندھی کا مقابلہ کانگریس چھوڑ کربی جے پی میں جانے والے دنیش پرتاپ سنگھ سے ہوگا۔
https://urdu.arynews.tv/laloo-parasad-talk-about-narinder-moodi/
2019 کے انتخابات میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے 5 لاکھ 34 ہزار 918 ووٹ حاصل ک رکے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ ان کے حریف دنیش پرتاپ سنگھ نے 3 لاکھ 67 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے۔