شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بیٹے کی شادی کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق کہانی بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ اسما عباس نے کہا کہ دونوں بیٹے نے میری مرضی سے شادی کی یہ بیٹے احمد کی پہلی محبت کی شادی تھی سب کچھ تیاریاں کرلی تھیں، زارا کو بلایا اور کہا کہ تمہیں اب نوک پلک سنوارنی ہے۔
اداکارہ کے مطابق ایونٹ ایک ہی کرنا تھا، مہندی وغیرہ نہیں تھی ایک ایونٹ 12 سے لے کر 7 بجے تک کرنا تھا۔
اسما عباس نے بتایا کہ ہم نے ایک جگہ بنائی تھی جس میں مرحومین کی تصاویر لگائی ہوئی تھیں، ایک سائیڈ پر کھانے کا انتظام کیا گیا تھا اور دوسری سائیڈ پر پاکستانی فلموں کے پوسٹرز لگائے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب ایونٹ میں دلہن کو لے کر گئے تھے بارش شروع ہوگئی ایک سرپرائز احمد کے لیے پلان کیا تھا جو یہ تھا کہ گلوکار احمد جہانزیب نے آنا تھا۔
اداکارہ کے مطابق احمد جہانزیب نے اپنی ساری کمٹمنٹ کینسل کرکے ہمارے یہاں پہنچے، پلان تھا کہ وہ گانا گاتے ہوئے آئیں گے تو بیٹا پسندیدہ گلوکار کو دیکھ کر حیران ہوجائے گا۔
اسما عباس نے بتایا کہ ہلکی ہلکی بارش ہوئی، تھوڑی دیر بعد بارش رکی تو ہم نے خوب ڈانس کیا، دلہن کو تو کچھ معلوم نہیں تھا انہیں تو آرام سے آنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ماں بیٹی ٹینشن میں تھے احمد جہانزیب باہر گاڑی میں بیٹھے تھے اور کہہ رہے تھے کہ چاہے طوفان آجائے میں یہیں پر ہوں، جو ان کی محبت تھی۔