ہالی وڈ کی ملٹی اسٹارر تھرلر فلم ’اسفلٹ سٹی‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اسفلٹ سٹی‘ کا ٹریلر دو روز قبل جاری کیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم میں دوسروں کی مدد کیلیے اپنی جان داؤ پر لگانے والے پیرامیڈکس کو دکھایا گیا ہے۔
ہنگامہ خیزی سے بھرپور فلم 29 مارچ 2024 کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ اس کی ہدایت کاری کے فرائض جین سٹیفن سووائر نے انجام دیے۔
فلم کی کاسٹ میں شان پین، ٹائی شیریڈن اور گبینگا اکیناگبے شامل ہیں۔ بین میک براؤن، شینن برک اور ریان کنگ اس کے اسکرپٹ رائٹرز ہیں۔