سانحہ شونٹر کیسے رونما ہوا؟ چشم کشا رپورٹ جاری

استور برفانی تودہ گلگت بلتستان

گلگت میں سیاحوں کو پیش آئے اندوہناک واقعے کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ استور شونٹر میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ رات چار بجے پیش آیا، تودے کی زد میں آنے والے افراد کشمیر سے استور آرہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے آٹھ افراد کی لاشیں نکال جاچکی ہیں، حادثے میں تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 12 افراد کی حالت نازک ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال استور منتقل کیا گیا ہے اس کے علاوہ گلگت اوراسکردو کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استور: شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے لئےا یف سی این اے کی ہیلی سروس حاصل کی گئی تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے استورشونٹرٹاپ میں برفانی تودہ گرنےسے قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے واقعےمیں جاں بحق ہونے والوں کیلئےمغفرت،اہل خانہ کیلئےصبروجمیل کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کو منظر نظر رکھتے ہوئے عمران خان نے دوبارہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئےکمیٹی تشکیل دی ہے۔