سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ہمالیائی ہائی وے پر مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔
قطری نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق مسافر بس کو پیش آئے واقعے میں زخمی کی تعداد ایک درجن کے قریب ہے۔ حادثہ بدھ کے روز سرینگر سے تقریباً 200 کلو میٹر کی دوری پر ڈوڈہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
سول انتظامیہ کے مطابق 42 نشستوں والی مسافر بس جنوبی جموں شہر سے کشتواڑ ٹاؤن جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی اور 660 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس آفیسر سنیل گپتا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 30 مسافر جاں بحق ہوئے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 مسافر زخمی میں ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو حکام اور مقامی آبادی کے افراد نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں حادثے کا شکار بس کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں لوگ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
VIDEO | Several people feared dead after a bus, travelling from Kishtwar to Jammu, plunged into a deep gorge in Assar area of the Doda district of Jammu and Kashmir earlier today.
(Source: Third Party) pic.twitter.com/JiYR1kvfoT
— Press Trust of India (@PTI_News) November 15, 2023