حمائمہ ملک نے کس عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا؟

کراچی : معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے شوبز انڈسٹری میں پہچان بنانے سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ 14 برس کی عمر سے شوبز سے وابستہ ہیں اور اس دوران انہون نے کافی مشکلات بھی برداشت کیں۔

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ چھوٹی عمر میں ہی انہیں شہرت ملنا شروع ہوگئی تھی اور لوگ انہیں پہچاننے لگے تھے حالانکہ وہ سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا۔

حمائمہ ملک نے بتایا کہ شروع سے ہی ان کا مزاج ایسا ہے اور انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے مستقبل کا آغاز کیا۔

حمائمہ ملک مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان کی بہن بھی ہیں، جنہوں نے شو کے دوران بتایا کہ کبھی ڈانس کی تربیت حاصل نہیں کی لیکن ڈائریکٹر نے ڈرامے میں رقص کرنے کا کہا تو باآسانی ڈانس کرلیا۔