عمران فاروق کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر عدالت ایف آئی اے پر برہم

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے پراظہارِبرہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج فیصل عباس زیدی نے کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے قتل کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر چالان جمع نہیں کرایا گیا توعدالت فیصلہ سنا دے گی۔

عدالت نے ایف آئی اےکو اٹھارہ اپریل تک عبوری چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمےکی سماعت ملتوی کردی۔