کراچی: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے تین کارکنان طاہر لمبا، جنید اور امتیاز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے 29 اپریل 2015 کو گلشنِ معمار میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے تین کارکنان طاہر لمبا، جنید اور امتیاز کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ٹریننگ اور تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا اور ملزمان پر دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی مواد رکھنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
پڑھیں: را کے تربیت یافتہ دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش