عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کے 12 برس بعد ری یونین کی دھوم، ویڈیو وائرل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کوتازہ کردیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد  اپنا مقبول ترین گانا ‘ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے  عاطف اور حدیقہ کے ری یونین کو بے حد سراہا اور اس ویڈیو پر اپنی محبت کی برسات کرتے بھی دکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ‘ہونا تھا پیار’ پاکستان کا مقبول ترین گانا ہے جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔