اے آروائی فلمز کی فلم ’ہومن جہاں‘ کے لئے گائے گئے عاطف اسلم کے گانے ’دل کرے‘ کی ویڈیو کل ریلیز کی جائے گی۔
فلم کا بے چینی سے انتظارکرنے والے مداحوں کے لئے خوش خبری ہے کہ ’دل کرے‘ کی آفیشل ویڈیو کل با ضابطہ طور پرریلیز کردی جائے گی۔
یہ خبراے آر وائی فلمز نے اپنے ٹویٹراکاوٗنٹ سے شیئر کی ہے۔
Video of dil Kare song by Atif Aslam from @HoMannJahaan will be released on fri 20th Nov @Jerjees @samramuslim pic.twitter.com/6SJnABUAc2
— ARY Films (@aryfilmsary) November 18, 2015
ہومن جہاں کی کہانی تین ایسے نوجوانوں کی ہے جو کہ موسیقی کے مداح ہیں اور معاشرتی پابندیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، عدیل حسین، شہریارمنور اورسونیا جہاں شامل ہیں۔