شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی اب خطرے میں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میرا رشتہ میاں کے ساتھ خطرے میں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ دن رات ڈرامہ دیکھتی رہتی ہو، مجھ سے بات نہیں کرتیں، میرے لیے وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈرامے پر تبصرے کے لیے ہوم ورک کرنا پڑتا ہے، ایمانداری سے نہیں کریں تو نہیں بیٹھنا چاہیے، لوگوں کے کیریئر ان کے مستقبل کا سوال ہوتا ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر کسی اداکار، رائٹر پر بات کریں تو ہمارا ہوم ورک مکمل ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ گھر میں ڈرامے دیکھ کر چیزیں نوٹ کرتی ہوں تو سارا وقت اسی میں نکل جاتا ہے، شوہر کو وقت نہیں دے رہی، میرے گھر کا ماحول برباد ہورہا ہے۔
مرینہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اداکاروں کی تصاویر کو لے کر بہت جھوٹ بولا جارہا ہے جسے نارمل بنایا جارہا ہے اس پر ایکشن ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ فیک ہے تو آپ رک کیوں نہیں جانتے کیا پاگل ہوگئے ہیں۔