‘گڈ ٹو سی یو’ نے ریلیف نہ دیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا’

ایسا سبق سکھائیں گے کہ مائیں بچوں سے کہیں گی پاکستان سے پنگا مت لینا، عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراعظم معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ گڈ ٹو سی یو نے ریلیف نہ دیا ہوتا توکل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6سال لگے ،تاخیری حربے بھی استعمال ہوئے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ لاڈلے نے انہی تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ آج جیل میں ہوتا،گڈ ٹو سی یو نے ریلیف نہ دیا ہوتا توکل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ اپنے خلاف کیسز کی پیروی کرنیوالےکوقتل کرادیں؟کل مقتول وکیل کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کر کے پرچہ کرایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کی اور اب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا ہے، یہ کریمنل مائنڈڈ لوگ ہیں جن کا خیال ہے انکا وجود ریاست سے بڑا ہے لیکن ریاست سے بڑا کوئی بھی نہیں ہوتا۔