سندھ گیمز میں‌ شرکت کے بعد واپس جانے والی فٹبال ٹیم پر حملہ، 2 کھلاڑی زخمی

کراچی میں ہونے والے سندھ گیمز میں شرکت کے بعد واپس جانے والی فٹ بال ٹیم پر ٹندوالہیار کے قریب حملہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں منعقدہ سندھ گییمز میں شرکت کے واپس جانے والے فٹبال کی ٹیم پر ٹنڈوالہیار پر حملہ کیا گیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے سندھ گیمز میں شرکت کے بعد واپس جانے والی فٹبال ٹیم کی بس میں موجود کھلاڑیوں میں راستے میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔

کنوینر فٹبال ٹیم میرپورخاص ڈویژن ساجد لاشاری کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بس ٹنڈوالہیار پہنچنے پر وہاں پر پہلے سے موجود لوگوں نے ہم پر حملہ کر دیا اور سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث دو کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

ساجد لاشاری نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہمارا ایک کھلاڑی لاپتہ بھی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔