وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل

مظفرآباد : وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈیودار کی لاکھوں مالیت کی لکڑی کٹھہ پیراں سے اٹھ مقام اسمگل کی جا رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے پاس لکڑی کی مد میں کوئی قانونی دستاویز موجود نہ تھی۔

یاد رہے مارچ میں کشمیر کے محکمہ جنگلات نے مظفرآباد ضلع میں پٹیکا فارسٹ چیک پوسٹ پر لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا تھا

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹرک کے خفیہ ڈبوں میں چھپائی گئی قیمتی لکڑی کی بھاری مقدار وادی نیلم سے مظفرآباد سمگل کر رہے تھے، گاڑی کو پٹیکا میں فارسٹ چیک پوسٹ پر روکا گیا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ ڈبے ملے، جہاں لکڑی چھپائی گئی تھی۔