مسجدالحرام میں منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ نماز جمعہ کے دوران اس وقت پیش آیا جب امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ جمعے کا خطاب دے رہے تھے۔
The man was carrying a weapon while running towards the Khateeb https://t.co/2nsF6bLxIq
— Inside the Haramain (@insharifain) May 21, 2021
حرمین شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
— Inside the Haramain (@insharifain) May 21, 2021
ویڈیو کلپ کے ساتھ واقعے سے متعلق کہا گیا کہ خطبہ جمعہ کے دوران مطاف میں ایک شخص تیزی سے منبر کی جانب بڑھا تو سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر اسے پکڑ لیا۔
گرفتار شخص کی شناخت اور اس کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
Jumu’ah Salah led by Sheikh Bandar Baleelah in Masjid Al Haram todaypic.twitter.com/vGBAZ6w3dh
— Inside the Haramain (@insharifain) May 21, 2021