خالہ کے گھر سے 12 ہزار ریال، 10 تولے سونا چرانے والے 2 بھانجے گرفتار

سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

گوجرانوالہ: خالہ کے گھر واردات کرنے والے 2 بھانجوں کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنا رکھی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اپنے خالہ کے گھر واردات کرنے والے ملزمان کے قبضے سے 12 ہزار ریال، 10 تولے طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزمان میں فیضان، اویس، مدثر اور عدیل نامی لڑکے شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اپنی خالہ کے گھر کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنوا رکھی تھیں، گلزار کالونی کی رہائشی خاتون کے گھر 18 جون کو چوری کی واردات ہوئی تھی۔

جناح روڈ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے 1 لاکھ 21 ہزارکی ڈکیتی کا ڈراپ سین بھی سامنے آیا تھا، ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے سارا ڈرامہ رچایا تھا۔

فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے 1 لاکھ 21 ہزارکی ڈکیتی کے حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے بتایا تھا کہ ڈلیوری بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے ڈرامہ رچایا، فوٹیج کی مدد سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

https://urdu.arynews.tv/robbery-at-another-gold-shop-in-karachi/