’اگر انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتے ہیں‘

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ اگر ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

انگلینڈ سے تاریخی فتح سے بلند حوصلہ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے اہم میچ میں ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دو میچوں کے بعد تین پوائنٹس کے ساتھ، افغانستان اب بھی فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں ہے اور ان کے کپتان شاہدی کا خیال ہے کہ ان کے کھلاڑی آسٹریلیا کو ہرا کر کوالیفائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاہدی نے آسٹریلیا کو ایک سخت ٹیم کے طور پر تسلیم کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ انگلینڈ کے خلاف سخت جدوجہد کی فتح کے بعد ان کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-jonathan-trott-warns-australia/

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے آسٹریلیا ایک سخت ٹیم ہے لیکن ہم انہیں ٹف ٹائم دیں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے اگر انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں تو ہم آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتے ہیں ہمارا ہدف آسٹریلیا کے خلاف جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔

شاہدی نے کہا کہ ہم نے صرف گلین میکسویل کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی، ہم نے پوری ٹیم کے لیے منصوبہ بندی کی ہے ہم آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں، صرف ایک کھلاڑی نہیں، اور ماضی میں جو کچھ ہوا وہ تاریخ ہے۔ ہماری پوری توجہ کل کے میچ پر ہے ہم جو پلان ترتیب دیا ہے اس پر عمل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔