سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ورلڈکپ فائنل کی پچ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں شعیب اختر نے ورلڈکپ فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں مجموعی کارکردگی کو سراہا وہیں فائنل کی وکٹ پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے تھا کہ وہ اس سے بہتر پچ تیار کرتا، تھوڑی تیز اور باؤنسی وکٹ بناتے تو ٹاس پر زیادہ دارومدار نہ کرنا پڑتا۔
India has lost the World Cup. If there was anyone who could have stopped them, has stopped them. pic.twitter.com/WMIMbcmEaO
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 19, 2023
شعیب اختر نے کہا کہ بھارت نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست کرکٹ کھیلی، لڑکر فائنل میں پہنچا اور اس سفر میں 10 میچ جیتے، وہ یہی سب کر سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کی سوچ ٹھیک نہیں لگی ان کا خیال تھا کہ وہ اسپنرز کے ذریعے پھنسا لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔