پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیرن لیہمن نے بھی سوال اٹھا دیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالیے، اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ وارنر کو 164 رنز پر عامر جمال نے آؤٹ کیا، وارنر کی اننگ میں 16 چوکے اور چار بلند و بالا چوکے شامل تھے۔
عثمان خواجہ 41، ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اسٹیو اسمتھ 31 رنز بنا کر خرم شہزاد کا نشانہ بنے، مارنوس لبوشین 16 رنز بناسکے۔
مچل مارش 15 اور ایلکس کیری 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Day 1 stumps
Australia are 346-5, with all pacers among the wickets ☄️#AUSvPAK pic.twitter.com/cxaYn15ceO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2023
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے دو، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے دو کیچ پکڑے لیکن انہوں نے 141 رنز پر ڈیوڈ وارنر کا اسٹمپ مس کردیا۔
بھارتی صحافی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیرن لیہمن نے بھی محمد رضوان کی عدم شمولیت پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ ’محمد رضوان‘ کیوں نہیں ہے؟‘
Why is he not ♂️
— Darren Lehmann (@darren_lehmann) December 14, 2023