کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔
آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شان ایبٹ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشٹن ایگر، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، اسٹیون اسمتھ بھی شامل ہیں۔
Presenting your 15-player men’s provisional squad for the 2023 World Cup!
The final 15-player squad will be confirmed later this month 🇦🇺 #CWC23 pic.twitter.com/wO0gBbadKi
— Cricket Australia (@CricketAus) September 6, 2023
اس کے علاوہ مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا، ڈیوڈوارنر بھی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
بھارت ورلڈکپ کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔