ٹیسٹ ممالک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق آسٹریلین کرکٹ چیف کا بڑا دعویٰ

CA CEO

آسٹریلین کرکٹ چیف نے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ شیڈول چھوٹا نہ ہوا تو ممالک دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں کرکٹ آسٹریلیا کی باگ ڈور سنبھالنے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں معیار ضروری ہے تعداد نہیں، چھوٹا ٹیسٹ کیلنڈر چھوٹے ممالک کیلئے فائدہ مند ہوگا، ٹیسٹ کرکٹ صرف وہاں ہونی چاہیے جہاں اس کی اہمیت ہو۔

آسٹریلوی کرکٹ چیف ٹوڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ زبردستی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر مجبور کرنے کا مطلب ممالک کو دیوالیہ کررہے ہیں، ایشز سیریز منافع بخش ہے کیونکہ اس کی اہمیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدلنے پر غور شروع

ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت ہے، ایشز سیریز آسٹریلیا کا اس سال کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہوگا، ایشز کے 20 میں سے 11 دن کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خبرایجنسی کا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کے بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقتی رکھنے کےلیے ڈویژن سسٹم بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔

https://urdu.arynews.tv/two-division-test-cricket-on-agenda-with-icc-to-consider-wtc-expansion/