آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی مسلسل 33 کامیابیوں کے سلسلے کو بریک لگ گئی۔
عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس استار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے اور ان کا 25واں گرینڈ سلم جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔
اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کھیل کا مطاہرہ کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں انہیں تین سیت سے شکست دی۔
جینک سنر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Scintillating Sinner
He achieves the impossible defeating 10x #AusOpen champion Djokovic 6-1 6-2 6-7(6) 6-3.@janniksin • #AO2024 • @wwos • @espn • @eurosport • @wowowtennis@Kia_Worldwide • #Kia • #MakeYourMove pic.twitter.com/X6qFAtegq7
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 26, 2024
جوکووچ آج کے میچ میں اپنی لے میں نظر آئے تاہم کامیاب نہیں ہوسکے۔ سنر نے پہلے دونوں سیٹ یکطرفہ انداز میں جیتے۔ تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے واپسی کی کوشش کی اور ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ جیت لیا۔
سنر کا مقابلہ فائنل میں الیگزینڈر زیویریف اور ڈینیئل میدویدیف کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔