آسٹریلوی کرکٹر کورونا کے باوجود ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان میں

آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین کا ٹیسٹ میچ سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم اس کے باوجود وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ  میں ایکشن میں دکھائی دیے۔

برسبین میں آج سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ہے تاہم شائقین کرکٹ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود کینگرو کرکٹر کیمرون وائٹ کو میدان میں کھیل کے لیے داخل ہوتے دیکھا۔

آل راؤنڈر فیلڈنگ میں دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں سے فاصلے پر کھڑے ہوئے جب کہ پروٹوکولز کے مطابق کیمرون میدان میں کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی نہیں ملا رہے۔

ویسٹ انڈیز جس کی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز پر پانچ وکٹیں گر چکی ہیں۔ ہر وکٹ گرنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جشن منایا لیکن کیمرون نے ساتھیوں کے ساتھ جشن منانے سے بھی گریز کیا اور ان سے دور دور ہی کھڑے رہے۔

واضح رہے کہ برسبین ٹیسٹ سے قبل کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔