دورہ پاکستان کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سولہ رکنی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔ آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کے بعد بھارت چلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم چوبیس برس بعد پاکستان کے دورے پر ستائیس فروری کو پہنچے گی۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ون ڈے میچز انتیس اور اکتیس مارچ اور دو اپریل کو اور واحد ٹی ٹوینٹی پانچ اپریل کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی سلیکٹر جارج بیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایک باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس میں کئی چیلنجز ہیں ہمیں یقین ہے کہ اسکواڈ اس دورے میں کامیابی سے مقابلہ کر سکتا ہے اور ان اہم ٹورنامنٹس کی طرف ہماری پیشرفت جاری رکھ سکتا ہے۔