Author: عبدالقادر

  • شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر حملہ

    شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر حملہ

    سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی و وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر حملہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں شہریارآفریدی کے آبائی گھر کو تخریب کاروں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    نامعلوم افراد نے کریکر گھر پر پھینکا تاہم وہ گھر دروازے کے قریب پھٹا۔ کریکر حملےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دھماکے اور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    کریکر حملے میں فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد شواہد جمع کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے تحریک انصاف کے رہنماوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی بڑے بھائی سے مشاورت پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی بڑے بھائی سے مشاورت پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لندن میں اپنے بڑے بھائی سے مشاورت پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت آج منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہباز شریف کی عدالتی اشتہاریوں سے ملاقات سمیت دیگر قانونی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    شہباز شریف نے لندن میں اشتہاری مجرموں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی، پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے ان ملاقاتوں کو وزیر اعظم کے حلف سے رو گردانی قرار دیا، لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے مشاورت سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو دھمکی آمیز کالز کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اور شہباز گل پر زیر حراست تشدد کے مقدمے کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی لندن میں ملاقاتیں آئین و قانون سے انحراف ہے، نواز شریف اور اسحاق ڈار عدالتی اشتہاری ہیں، اشتہاریوں سے ملاقات اور ریاستی معاملات پر مشاورت قابل گرفت ہے۔

    انھوں ںے کہا کابینہ ارکان بھی اہم تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کی نشان دہی کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس ملاقات اور لوازم کو عدالت کے سامنے رکھے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کارکنان کو کالز کے ذریعے ہراساں کرنے کا مفصل ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، اس پر بھی بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت آئین و قانون سے انحراف کے واقعات پر فوری سماعت کرے گی، کیوں کہ حصول انصاف کے لیے قوم کی امیدیں عدالت عظمیٰ سے جڑی ہیں۔

  • سرکاری ٹی وی پر مذہبی نفرت کا بیانیہ کیسے نشر ہوا؟ سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

    سرکاری ٹی وی پر مذہبی نفرت کا بیانیہ کیسے نشر ہوا؟ سینیٹ کمیٹی کا نوٹس

    سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات نے سرکاری ٹی وی پر مذہبی نفرت پر مبنی بیانیہ نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اطلاعات، پی ٹی وی اور پیمرا حکام کو طلب کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی، کرنٹ افیئر حکام اور پی ٹی وی انتظامیہ کو وضاحت پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

    سینیٹ کمیٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی اجلاس میں بلایا ہے۔

    اجلاس میں سرکاری ٹی وی پر نفرت انگیز مواد نشر ہونے سمیت گزشتہ ماہ ایوان صدر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری نشر نہ کرنے پر جواب طلب کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں ایوان صدر کے نمائندگان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ایجنڈے میں میڈیا چینلز کو اشتہارات کی تقسیم کا معاملہ بھی شامل ہے جب کہ اے کٹیگری چینلز کو اشتہارات کی تقسیم میں تضاد کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • میں نے کہا میرٹ پر آرمی چیف تعینات ہونا چاہیے، عمران خان

    میں نے کہا میرٹ پر آرمی چیف تعینات ہونا چاہیے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ صرف میرٹ کی بات کی ہے اور میرٹ پر آرمی چیف تعینات ہونا چاہیے۔

    عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اہم تعیناتی کرنے کے اہل نہیں، نجی چینل کو انٹرویو میں ایکسٹینش کی بات نہیں کی بلکہ اہم تقرری کے معاملے کو آئندہ الیکشن تک مؤخر کرنے کا کہا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا: ’نواز شریف کی پاکستان آمد کا انتظار کر رہا ہوں، ان کا ایسا استقبال ہوگا کہ یاد رکھیں گے، احتجاج کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ کروں گا۔ ہم عدلیہ کو مضبوط اور آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت عدلیہ نسبتاً آزاد ہے۔ آزاد عدلیہ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا‘۔

    No description available.

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے اوپر 20 ایف آئی آر درج کرائی گئیں، میں نے صرف قانونی کارروائی کا کہا تو دہشت گرد بنا دیا گیا، ضیا کے مارشل لا دور میں بھی ایسا نہیں ہوتا تھا، پرویز مشرف کا دور آج کے دور کی نسبت لبرل تھا، قوم میرے ساتھ ہے جس دن کال دے دی لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری کو رکمیٹی کو کہہ دیا ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا، جو مرضی ہو جائے سب اکٹھے ہو کر ڈٹ جائیں گے، جس دن مجھے گرفتار کرنے آ رہے تھے بیگ تیار کر کے رکھ لیا تھا، پنجاب میں حکومت تبدیلی کی کوشش افرا تفری کی سازش ہوگی۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف اسمبلیوں میں تقریریں کی گئیں کہ عمران خان پر کیس کرو، میرا مؤقف صرف ایک ہے کہ الیکشن کے سوا پاکستان کے پاس کوئی حل نہیں، الیکشن ناگزیراور پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے، انتخابات میں تاخیر کسی صورت منظور نہیں ہوگی، فوری الیکشن کرائیں مارچ تک لے جانے کا حامی نہیں ہوں۔

    عمران خان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے آپشن کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد الیکشن سے بھاگ رہا ہے اور چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن ) کا ہے، میری ہر بات صرف پاکستان کے لیے ہے، میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں جینا مرنا پاکستان میں ہے، جو اس ملک کے خلاف ہوگا میں اس کے خلاف ہوں، کبھی نہیں چاہتا کہ فوج کو نقصان ہو۔

  • عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو خوفناک حادثہ

    عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو خوفناک حادثہ

    اسلام آباد: گجرات میں جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قافلہ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، گاڑی میں سوارافراد نے گاڑی سے کود کر جانیں بچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آیا۔

    جہاں عمران خان کے قافلہ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی سے کود کر جانیں بچائیں تاہم گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

    آتشزدگی کا شکار ہونے والی گاڑی عمران خان کی گاڑی کے آگے چل رہی تھی، عمران خان کا قافلہ گجرات میں جلسے کے بعد اسلام آباد واپس جارہا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قافلہ میں شامل گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات نہ پتہ چل سکیں۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں تیار ہو جاؤ ہم نے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ہمارے خلاف جتنی ایف آئی آر کاٹیں گے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانون کارروائی کا مطالبہ کرنے پر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا، پی ڈی ایم سمیت سب جو مرضی کر لو اب جیت نہیں سکتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام اوپر نہیں جا سکتے صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، آزاد لوگ ہی علامہ اقبال کے شاہین بنتے ہیں، پاکستان عظیم لوگوں کا ملک ہے۔ کسی ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔

    سابق وزیراعظم نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ روک دیں ورنہ ہماری تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

  • آئی جی اسلام آباد کا عمران خان کی حفاظت کے لیے 2 کروڑ ماہانہ اخراجات کا دعویٰ

    آئی جی اسلام آباد کا عمران خان کی حفاظت کے لیے 2 کروڑ ماہانہ اخراجات کا دعویٰ

    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد کے عمران خان کی حفاظت کے لیے 2 کروڑ ماہانہ اخراجات کے دعوے پر پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ سے عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین کی سیکیورٹی کے لیے بندوبست کا مراسلہ ریکارڈ پر ہے، وزیر داخلہ 266 اہل کاروں سمیت سیکیورٹی اخراجات کی باضابطہ تفصیلات دیں۔

    انھوں نے کہا کہ بظاہر درجن بھر اہل کاروں اور مراسلوں کے علاوہ تو حکومت کا کوئی بندوبست نہیں، جب کہ پی ٹی آئی کا مراسلہ بھی ریکارڈ پر ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ریاستی وسائل پر جاہ و جلال کے سلسلے دراز کرنا شریفوں اور زرداریوں کی روایت ہے۔

    انھوں نے کہا شریفوں نے جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین اڑائے، کم و بیش 3 ہزار اہل کار جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے، 6،6 کیمپ آفسز قائم کر کے سالانہ اربوں لٹانا شریفوں اور زرداریوں کا وطیرہ ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ میں قدم رکھتے ہی شاہانہ رواج کو نکال باہر پھینکا، اپنی تمام مدت اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی دوروں اور وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں بھی سالانہ کروڑوں بچائے۔

  • سیلاب زدگان کی مدد: عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

    سیلاب زدگان کی مدد: عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امریکا ، یورپ، برطانیہ میں بسنے والے افراد سے خود رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ٹیلی تھون پر اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا ، امریکا ، یورپ، برطانیہ میں بسنے والے افراد سے عمران خان خود رابطے کریں گے۔

    بڑے ڈونر کے ساتھ بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہوں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ اوورسیز سیلاب زدگان کیلئے عطیات دیں۔

    خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے۔

    ٹیلی تھون میں شرکت کے لئے عمران خان نے تمام پاکستانیوں اوراوورسیز کو دعوت دیتے ہوئے کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔

    عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔

  • شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال، عمران خان کا بڑا فیصلہ

    شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال، عمران خان کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں عمران خان جلد پنجاب اور کے پی میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    اپنے دورے میں عمران خان سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع کے متاثرین سے ملاقات کرینگے، پریشان حال عوام کو ریلیف دینے کے لئے عمران خان نے پنجاب،کے پی حکومت کو اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان صوبائی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں اور ریلیف سرگرمیوں پر اپ ڈیٹس لے رہے ہیں۔

    عمران خان نے سوات اور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 2 صوبے بارشوں اور بدترین سیلاب نے ڈبو دیے، 527 جاں بحق

    ادھر پاکستان کے جنوب مغربی اور جنوب مشرقی علاقے طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کی زد پر ہیں، جہاں مون سون کی بارشوں میں مجموعی طور پر اب تک 527 افراد جاں بحق اور لاکھوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے، جس سے صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 293 ہو گئی ہے۔

    طوفانی بارشوں کے بعد بلوچستان کے ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، چمن میں 2 ڈیم مزید ٹوٹ گئے، جس سے ضلع قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے ٹوٹنے والے ڈیمز کی تعداد 18 ہو گئی، جب کہ بلوچستان میں مون سون سیزن کی تباہی میں ہونے
    والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 234 ہو گئی ہے۔

  • عمران خان کی نوجوانوں کو’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت کی دعوت

    عمران خان کی نوجوانوں کو’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت کی دعوت

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوجوانوں کو’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

    عمران خان نے’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت کا طریقہ کار بھی واضح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو’’عمران ٹائیگرز‘‘میں شمولیت کی دعوت دےرہا ہوں عمران ٹائیگر میں وہ جنونی ہوں گے جو گھرگھر میرا پیغام لےجائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ میرا پیغام حقیقی آزادی ہے میراپیغام ہےکہ کیسےہم ایک خودارقوم بن سکتے ہیں ملک میں ناانصافی اور جہالت کا نظام ہے غریب چوری کرے تو وہ جیل میں اور امیر کرے تو این آراو مل جاتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقبال کا شاہین وہ ہےجو زنجیریں توڑ کر پرواز کرتا ہے ہم بدقسمتی سےاب تک آزاد قوم نہیں بن سکے حقیقی آزادی کاسفراب فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوچکاہے حقیقی آزادی کاپیغام پہنچانے کیلئے اپنے نوجوانوں کی ضرورت ہے مجھےالیکشن کےدن دھاندلی روکنےکیلئےبھی نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مافیا دھاندلی سے الیکشن جیت جاتا ہے چاہتا ہوں نظریاتی نوجوان پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں ہم انشااللہ دھاندلی کے باوجود اس ملک کو مافیا سےآزاد کرائیں گے، نوجوان 03001119444 نمبر پر اور وٹس ایپ پر yes لکھ کرسینڈکریں۔

    چیئرمین نے کہا کہ نوجوان میسج میں’’یس‘‘لکھ کرسینڈکریں اورعمران ٹائیگرکاحصہ بن جائیں، یس لکھنےکےبعدویب سائٹ کانام میسج میں آئیگا،اس میں رجسٹرہوجائیں چاہتاہوں کہ سب نوجوان اس میں بھرپورطریقےسےشرکت کریں نوجوانوں کی شمولیت حقیقی آزادی کی طرف پہلاقدم ہوگا۔

  • مجھے رات 3 اور 4 بجے گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، عمران خان

    مجھے رات 3 اور 4 بجے گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے رات تین اور چار بجے گرفتار کرنے کاارادہ تھا لیکن اس سے پارٹی کو اور شہرت ملی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سابق ایم این ایز اور سینیٹرز کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں اسد عمر، مراد سعید، شیری مزاری،اسد قیصر، علی محمد خان ، عمر ایوب، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر شہزد وسیم ،شاہ فرمان، اعظم سواتی شریک ہوئے۔

    ملک امین اسلم، ساجدہ بیگم، علی نواز اعوان، فیصل جاوید ، عالیہ حمزہ،کنول شوزب، سیمی ایزدی اجلاس میں موجود تھے۔

    ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور کراچی میں ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کی جیت پر اظہار تشکرکیا۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے جس طریقے سےلوگوں کو موبلائزکیا وہ قابل تعریف ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کا مجھے رات 4،3بجے گرفتار کرنے کاارادہ تھا لیکن اس سے پارٹی اور اوپر چلے گئی۔

    انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہو،دوسرا پریشر میں آ جاتا ہے،شہباز گل پرتشدد ہوا میں نے کہا کارروائی کریں ،الٹا مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ کردیا۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام میں تحریک انصاف جیسی مقبولیت کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی، پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی۔

    عمران خان نے مزید کہا ملک میں انقلاب آرہاہے آپ سب انقلاب کا حصہ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ حقیقی آ زادی کی تحریک ہے۔