Author: عبدالقادر

  • عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالا پہنچ کر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مونس الہٰی بھی موجود تھےریں گے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر بھی بنی گالا پہنچ چکے ہیں جب کہ  پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی عمران خان کی ملاقات کی ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے ساتھ عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کی صورتحال بالخصوص ان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔

    دوسری جانب موجودہ صورتحال میں عمران خان نے اہم اجلاس اپنی رہائشگاہ پر طلب کیا ہے جس میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا  کہنا ہے کہ عمران خان پر مقدمے کے اندراج سمیت ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں کئی اہم نوعیت کے سیاسی فیصلے ہونے کا امکان ہے۔

    بنی گالا کے باہر اور اطراف میں پی ٹی آئی رہنما بھی پہنچ رہے ہیں جب کہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ شب سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی تھی جب کہ تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی تھی۔

  • سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی افواہیں

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی افواہیں

    سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں معمول کے مطابق پولیس سکیورٹی ہے۔ بنی گالہ کے باہر 6 سے 7 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کچھ دیر قبل ٹوئٹ کیا: ’عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اپنی خودداری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکھانے کا وقت آگیا ہے، نکلو پاکستان کی خاطر‘۔

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمہارے اوپر کیس کرنا ہے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہو جائیں، آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

    متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اور تقریر مقصد پولیس کے اعلیٰ حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا، عمران خان کے اس انداز اور ڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

    عمران خان کی تقریر کے متعلقہ حصے کا متن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

  • عمران خان کا خطاب: تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی

    عمران خان کا خطاب: تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی

    پیمرا کی جانب سے عمران خان کی براہ راست نشریات پر پابندی کے بعد تحریک انصاف نےمتبادل حکمت عملی تیار کر لی۔

    راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ جلسے کو دکھانے کے حوالے سے تحریک انصاف نے سماجی میڈیا پر براہ راست خطاب کیلئے بے مثال بندوبست کیا ہے۔

    سیکڑوں سماجی میڈیا پیجز پر جلسےکی براہ راست کارروائی نشر کی جائےگی۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ عمران خان کا خطاب اپنے موبائل فونز پر دیکھ پائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز براہ راست دیکھیں https://live.arynews.tv/pk/

    جلسےکی نشریات کیلئے پرائیویٹ پبلشرز کو بھی فیڈ مفت مہیا کی جائےگی۔ سوشل میڈیا پر ذاتی پیجز رکھنے والے صحافی اور افراد جلسے کو اپنے پیجز پر نشر کرپائیں گے۔

  • کیا کوئی بیک ڈور ڈیل ہورہی ہے؟ عمران خان سے سوال

    کیا کوئی بیک ڈور ڈیل ہورہی ہے؟ عمران خان سے سوال

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے ملاقات کی، ملاقات میں
    چیئرمین پی ٹی آئی سےملکی موجودہ سیاسی صورت حال پرسوال و جواب کا سیشن رکھا گیا۔

    عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ملکی مفاد میں ڈیڈ لاک کےخاتمے کیلئے بیٹھنے کو تیار ہیں؟ کیا کوئی بیک ڈورڈیل ہو رہی ہے؟۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا، عوامی سپورٹ کےساتھ اب ہم پر بھاری ذمہ داری آگئی ہے۔

    آسانی سے اسلام آباد بند کرسکتا ہوں

     ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سےکر سکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا میں اس حد تک جانا نہیں چاہتا، ملک کو معاشی نقصان ہو سکتا ہے، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

    پنجاب حکومت میں آنے کا کیا مقصد تھا؟

    ڈیجیٹل میڈیاانفلوئنسرز سے سوال جواب کے سیشن میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں آنےکا مقصد قبل از وقت انتخاب اورحمزہ کو باہرکرنا تھا۔

    اےآر وائی نیوز کا کیا قصور ہے؟

    اےآروائی نیوز کی بندش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز اس ملک کا سب سے پسندیدہ اور زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے، کوئی بتائے کہ اے آر وائی نیوز کو کیوں بند کیا گیا؟

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اےآر وائی نیوز کو صرف اس لئےبند کردیا کہ میری آواز دبا سکیں، اےآر وائی کونشان عبرت دوسرے میڈیا کو ڈرانےکیلئےبنایا گیا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کبھی کسی کو چینل بند کرنے یا صحافی کو ہراساں کرنے کا نہیں کہا مطیع اللہ جان کی رہائی کا فوری حکم دیا۔

    آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا

    عمران خان نے انتہائی حساس نوعیت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا، ہر روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے اتنا کہوں گا کہ پاکستان کےچوروں کو بیک کروانےوالےپھنس گئےہیں۔

    عمران خان نے بتایا کہ پچیس مئی واقعے کے بعد پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرناچاہاتو بتایاگیا کہ پیغام ملاہے ایسا نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کوشہدا سےمتعلق منفی مہم میں جان بوجھ کرنشانہ بنایا گیا۔

    عمران خان سےچارٹرآف اکنامی سے متعلق سوال

    ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیاانفلوئنسرز کی جانب سے چارٹرآف اکنامی سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر شہبازشریف سنجیدہ ہیں تواپنے بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لےآئیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عظمیٰ بخاری سےکہیں اپنےخاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں، جو شہباز گل سےاگلوانا ہے وہ عظمیٰ کا خاوند اگل دےگا۔

    سلمان رشدی سےغلیظ انسان ہے

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں عاشق رسول ہوں نبی سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا،اپنی گفتگو میں انہوں نے سلمان رشدی کو غلیظ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فتنہ ہے۔

    ڈیجیٹل میڈیاانفلوئنسرز سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔

  • شہبازگل پر تشدد : پی ٹی آئی رہنما  اپنے بیانات ریکارڈ کرانے آج پولیس کے روبروپیش ہوں گے

    شہبازگل پر تشدد : پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات ریکارڈ کرانے آج پولیس کے روبروپیش ہوں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے آج پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام کے لئے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار جاری کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا تھاکہ اگر کسی کے پاس شہباز گل پر تشدد کے ثبوت یا شواہد ہیں تو وہ اپنا بیان قلمبند کرا سکتا ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پولیس کےروبروپیش ہوں گے ، پی ٹی آئی کے 5 سے زیادہ رہنما ایچ الیون مرکزی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز پہنچیں گے۔

    فواد چوہدری،شیریں مزاری دیگر رہنما آج پولیس لائن میں پیش ہوں گے جبکہ علی نواز اعوان اور کچھ مستعفی ارکان اسمبلی بھی پولیس ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کا بیان پولیس کے روبرو ریکارڈکرایاجائے گا اور ثبوت مانگنے پر میڈیکل رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر جسمانی تشدد کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    اس سلسلے میں اسلام آباد میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں تفتیشی ٹیم اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شہباز گل کے کھانے کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس نے تشدد کے الزامات سے متعلق شہادتیں بھی ریکارڈ کرنا شروع کر دیں۔

  • میڈیا کی آزادی کیلئے پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی مکمل

    میڈیا کی آزادی کیلئے پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی مکمل

    آزادی اظہار کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کیلئے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ 2روز تک آزادی اظہار کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے آزادی اظہار کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    تحریک انصاف نے میڈیا کی آزادی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرتے ہوئے پارٹی ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    طے کیا گیا کہ بدھ17 اگست کو میڈیا اور صحافیوں کو ہراساں کرنےکیخلاف احتجاج کیا جائےگا۔ وفاقی دارالحکومت میں مظاہرےکی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کریں گے۔

    جمعرات 18 اگست کو اسلام آباد میں بڑے قومی سیمینار کا اہتمام کیا جائےگا۔ آزادی اظہار، میڈیا کا تحفظ‘‘کے عنوان سے سیمینار سےعمران خان خطاب کریں گے۔

    سیمینار سے مختلف اہلِ فکرودانش اور سینئر صحافی بھی مخاطب ہوں گے۔ تمام شعبہ ہائےزندگی سے وابستہ افراد کو سیمینار میں مدعو کیا جا رہا ہے۔ پرنٹ، الیکٹرانک، سماجی میڈیا کی کلیدی شخصیات کو بھی بطور خاص مدعو کیا جا رہا ہے۔

  • کیا فیصل جاوید نے عمران خان کیساتھ ٹرکش آئس کریم ٹِرک کی؟

    کیا فیصل جاوید نے عمران خان کیساتھ ٹرکش آئس کریم ٹِرک کی؟

    سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ٹرکش آئسکریم ٹرک کیوں کیا؟ دلچسپ لمحات کےپیچھےچھپی کہانی بیان کردی۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو میں شاید اسے تھپڑ مار دیتا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیار کرتے ہیں۔ مجھے ترکش آئس کریم ٹرک کا کل جلسے کے بعد پتہ چلا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جو بھی ہوا دلچسپ تھا لیکن جان بوجھ کر نہیں کیا۔ جلسے کے بعد عمران خان سے اس بارے میں بات ہوئی، لیکن ان سے کیا بات ہوئی وہ ابھی نہیں بتاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں ابھی میں نے جملے بھی مکمل نہیں کیے تھے۔ عمران خان تیز چلتے ہیں اس لیے وہ فوری اٹھ کر آگئے اور مجھے اندازہ نہیں ہوا کہ وہ مائیک لینے پیچھے کھڑے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ ٹرکش آئسکریم ٹرک کا یہ دلچسپ واقعہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران پیش آیا تھا اور شرکا سمیت ٹی وی پر جلسہ دیکھنے والے لوگ اس سے بہت محظوظ ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آواز سے آواز ملا کر قومی ترانہ پڑھنے کا لہو گرمانے والا منظر

    اس جلسے میں عمران خان کی آواز سے آواز ملا کر نہ صرف جلسے کے شرکا بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عمران خان کے چاہنے والوں نے قومی ترانہ پڑھ کر قومی حمیت کی بے داری کا ثبوت دیا تھا۔

  • عمران خان کا کراچی میں بڑے جلسے اور9 نشستوں پر انتخابی مہم خود  چلانے کا فیصلہ

    عمران خان کا کراچی میں بڑے جلسے اور9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں بڑے جلسے اور اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی نے جلد الیکشن کیلئے امپورٹڈ حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی، کراچی، سمیت مختلف شہروں میں جلسے ہوں گے، عمران خان نے کراچی میں بڑے جلسے کا فیصلہ کرلیا ، وہ 19اگست کو کراچی میں پاور شو کریں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے کراچی، حیدرآبادکی، قوم اپنےحق کے لیے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ واضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہوگئے، قوم کی آواز، فوری انتخابات، عمران خان 19 اگست کو کراچی اور 20 اگست کو حیدر آباد میں جلسے کریں گے۔

  • عمران خان  کا  نیوز چینل اور اینکرز کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان کا نیوز چینل اور اینکرز کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چینل اور اینکرز کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    اجلاس میں فواد چوہدری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری ، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    اجلاس میں سیاسی صورتحال ، شہباز گل کیس پر مشاورت کی گئی جبکہ عوامی مہم ، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اے آر وائی کی جبری بندش کا معاملہ اٹھایا گیا اور اے آر وائی نیوز کے این او سی منسوخی کی کوشش کی شدید مذمت کی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے نیوز چینل اور اینکرز کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کی کوشش کسی صورت منظور نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوزکو میرا مؤقف پیش کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

  • شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی جانب سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے شہباز گل کی گاڑی کو عمران خان چوک پر روکا گیا۔

    فوٹیج میں اہلکار کو بندوق کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہباز گل کو کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جبکہ انہیں گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

    جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔