Author: عبدالقادر

  • خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اب بات سیاست کی نہیں یہ جہاد ہے، عمران خان

    خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اب بات سیاست کی نہیں یہ جہاد ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرلی اہے اب میں لڑوں گا، اب بات سیاست کی نہیں یہ جہاد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے چینل کی نشریات بند کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اے آر وائی کو بغیر شوکاز اچانک کیسے بند کر دیا گیا، کسی نے فیصلہ کیا اور اچانک اتنے بڑے چینل کو ملک بھر میں بند کر دیا گیا۔

    عمران خان نے کہا: ’کوئی قانون توڑے تو کارروائی ضرور ہونی چاہیے، اے آر وائی کو کوئی شوکاز دیا گیا اور نہ بند کرنے کی کوئی وجہ بتائی گئی، چینل کو صفائی کا موقع دیے بغیر بند کر دیا گیا، جمہوری معاشرے میں اس قسم کی حرکتیں نہیں ہوتیں، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ بس کسی نے فیصلہ کیا اور چینل بند کر دیا گیا‘۔

    نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتار پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا: ’شہباز گل کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور بغیر وارنٹ اغوا کرلیا گیا، ان کے ڈرائیور کو مارا پیٹا گیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے، انہوں نے کوئی قانون توڑا تھا تو اسے جیل میں ڈالتے، شہباز گل کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اغوا کیا گیا‘۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا پاکستان میں کسی کے حقوق کی حفاظت کے لیے ادارے نہیں ہیں؟ کیا ملک میں کسی کو کسی کا خوف نہیں ہے؟ 25 مئی کو ظلم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد کیا گیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، 25 مئی کو جو غیر قانونی حرکتیں کی جا رہی تھیں کیا انہیں ایکشن کا خوف نہیں تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ معاشرے میں ایسی حرکتوں کی اجازت دی جائے تو جنگل کا قانون بن جاتا ہے، طاقتور کچھ بھی کرے کچھ نہیں کہا جاتا اور کمزور کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، گرفتاریاں معمولی باتیں ہیں، حقیقی آزادی کے لیے جہاد لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، حقیقی آزادی کے لیے جان بھی قربان کرنا پڑی تو کروں گا کیوں کہ میں غلام نہیں رہ سکتا۔

    انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ راہ حق سیدھا راستہ ہے، ہمیشہ انسان کے سامنے دو راستے آتے ہیں، کربلا میں دنیا کی سب سے بڑی قربانی دی گئی، دنیا کو پیغام ملا کہ راہ حق کے لیے سر کٹوا سکتے ہیں جھکا نہیں سکتے، غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، آزاد قوم ہی آگے بڑھتی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، آئین و قانون کے مطابق جدوجہد کروں گا، جب تک زندہ ہوں حقیقی آزادی کی جدوجہد کرتا رہوں گا‘۔

  • شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کرنیکا فیصلہ

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کرنیکا فیصلہ

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ماہر قانون بابر اعوان نے درخواست تیار کرلی ہے۔

    عمران خان کی ہدایت پر درخواست ایف آئی اے میں جمع کروائی جائے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کو تاحال یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ گرفتاری کے بعد شہباز گل کو کس جگہ منتقل کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے شہباز گل کی لوکیشن معلوم کی جائے اس کے بعد باضابطہ درخواست بھیجی جائے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔

    جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔

  • پی ٹی آئی کا 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کے مقام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی کمیٹی نے 13 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے اتفاق نہیں کیا۔

    تحریک انصاف نے 75 ویں یوم آزادی کا جشن لاہور میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

    عمران خان نے جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کئی جلسے کر چکے، اب لاہور میں تاریخی جلسہ کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور کی تنظیموں کو اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں، جن میں انہیں یوم آزادی کے جشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

  • پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ جانے والا راستہ بند کردیا؟

    پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ جانے والا راستہ بند کردیا؟

    اسلا آباد: بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستے کو پولیس نے بند کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا جانے والی سڑک کو آج سہ پہر اساتذہ کے احتجاج کے باعث پولیس نے بند کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بنی گالا میں پارٹی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا پارٹی اجلاس 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے نو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کرنے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کو عام انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا بصورت دیگر پی ٹی آئی اپنے مزید لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

  • پی ٹی آئی کا 13 اگست کی شب اسلام آباد میں جلسہ اور آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 13 اگست کی شب اسلام آباد میں جلسہ اور آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی شب اسلام آباد میں بڑا پاور شو کرنے کے ساتھ 14 اگست کا جشن بھی جلسے میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں 13 اگست کی شب اسلام آباد میں جلسہ کرنے اور جلسے میں ہی 14 اگست آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اس میگا پاور شو کیلیے ایک لاکھ افراد کو جلسے میں لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذمے داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اس میگا شو میں شرکت کیلیے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا آئیں گے اور جلسے سے خطاب میں ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں نئے انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا۔

  • تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

    تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی حتمی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس میگا پاور شو میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جلسے کے حوالے سے مرکزی قیادت سمیت دیگر ذمے داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس پاور شو میں شرکت کرنے کیلیے پنجاب، کے پی سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں سے قافلے اسلام آباد کا رخ کرینگے اور امکان ہے کہ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں نئے انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے حکومت کو ڈیڈلائن دیں گے۔

  • فوج کے سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف لگانا چاہیے، عمران خان

    فوج کے سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف لگانا چاہیے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے اندر سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف لگانا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرزسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے پنجاب حکومت نہیں الیکشن اہم ہیں، کتنا بڑا ظلم ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر ملک رکا ہوا ہے۔ فوج کے اندر سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف لگانا چاہیے۔

    عمران خان ںے کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آئے گا کیونکہ اس کا پلان خراب ہوگیا ہے۔ عام انتخابات 2022 میں ہی ہوں گے۔ حکومت اس سال انتخابات پر تیار تھی لیکن پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت گھبرا گئی ہے۔ مجھے نا اہل نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کہیں اور سے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن تبدیل نہ ہوا توصوبائی حکومتیں نہیں چھوڑیں گے۔

    سربراہ پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ فنڈریزنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی تو لوگ مافیا سے فنڈ لیں گے۔ ماضی میں 2 غیر ملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش کی تھی جو ٹھکرا دی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادارے کی طرف سے ملنے والی تمام یقین دہانیاں غلط نکلیں۔ روسی صدر سے تعلقات کا وزارت خارجہ اور فوج نے کہا تھا۔ 20 مئی کو مجھے گرفتار کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔

  • عمران خان نے اپنے دورِاقتدار کی بڑی غلطی بتا دی

    عمران خان نے اپنے دورِاقتدار کی بڑی غلطی بتا دی

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دور اقتدار میں 2 بڑی غلطیاں ہوئی پہلی ابھی نہیں بتاؤں گا دوسری غلطی یہ تھی کہ سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر بنایا۔

    صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کر سکتے بھٹو کو پھانسی کے باوجود کوئی ختم نہیں کر سکا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں 2 غیرملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش کی جو ٹھکرادی۔

    عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہوں گے یہ لوگ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں مجھے نااہل کرالیں گے لیکن میں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے میں موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔

  • عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

    عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی میدان میں اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکرزسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہونگے یہ لوگ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں مجھے نااہل کرالیں گے لیکن میں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ میں موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تھا تو میرے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی تھیں۔ مجھ سے دور اقتدار میں 2 بڑی غلطیاں ہوئیں، پہلی ابھی نہیں بتاؤں گا، دوسری غلطی یہ تھی کہ سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر بنایا۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ بھٹو کو پھانسی کے باوجود کوئی ختم نہیں کرسکا۔

    عمران خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں 2 غیر ملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش کی تھی جو ٹھکرا دی۔

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جن پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

  • عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت

    عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے اور شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    انہوں نے سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

    عمران خان نے شہید افسر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    چیئرمین سینیٹ کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر آمد

    دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف اور بریگیڈیئر خالد کے گھر جاکر اہلخانہ کے تعزیت کا اظہار کیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید افسران ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں، ہم پاک فوج کے عزم اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں کا جذبہ حب الوطنی بہت بڑا سرمایہ ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے تھے۔