Author: عبدالقادر

  • عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا

    عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی، مولانا محمد خان شیرانی پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام  ف کے 25 رکنی گروپ نے تحریک انصاف سے اتحاد کرلیا ، جے یو آئی شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی۔

    مولانا شیرانی سمیت 25 ارکان آج عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات کرنیوالوں جےیوآئی مرکزی اور صوبائی رہنماشریک ہوں گے۔

    عمران خان سے ملاقات میں وفد کی قیادت مولاناشیرانی کریں گے جبکہ مولانا گل نصیب ،مولانا شجاع الملک بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

    ملاقات میں سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ میں اتحاد کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

    دونوں گروپس میں اتحاد میں حلیم عادل شیخ نے اہم کردار ادا کیا ۔ عمران خان کی ہدایت پرحلیم عادل شیخ نے مولاناشیرانی سے ملاقات کی، جس میں مولانا شیرانی اور دیگر ارکان نےعمران خان کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔

    جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا شیرانی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کی تصدیق بھی کر دی۔

  • حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، عمران خان کا اہم انکشاف

    حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، عمران خان کا اہم انکشاف

    پشاور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، امریکاکی زیراثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں انکشاف کیا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، کس نے پیغام بھیجا یہ ابھی نہیں بتاسکتا،.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکاکی زیراثرمخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے ، پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیاپی ٹی وی کا اینکر اس کا حصہ تھا، یہ اسرائیل کیوں گئے؟ یہ سارا پلان کا حصہ تھا۔

    بھارت سے تجارت کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تجارت شروع کر دی، ہندوستان کیساتھ دوستی کامطلب کشمیریوں کےخون سےسوداہے،

    امریکی مراسلے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جوسائفر پاکستان کو بھیجا گیا وہ جمیکا جیسے ملک کو بھی نہیں بھیجا جا سکتا تھا۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے چارسدہ میں پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنےجا رہے ہیں پہلی بار ایک وفد اسرائیل گیا ہے پی ٹی وی کا ایک تنخواہ دار شخص بھی وفد میں شامل تھا۔

  • عمران خان   نے  آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی

    عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں اور قومی اسمبلی میں واپس جانے کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو کی آڈیو کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا  26سال سے کہہ رہا ہوں آصف زرداری،ن لیگ ایک ہی ہے۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا اسمبلیوں سے مستعفی ہوچکے ،تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ہے ،قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ، اسمبلی میں واپس جانےکا مطلب ہے امپورڈٹ حکومت کو تسلیم کرلیا، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔

    سابق وزیراعظم نے اےآر وائی نیوزپرنشرہونےوالےانٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی پرنیب کےاسپیشل پراسیکیوٹر ذوالقرنین اسکندر کاانٹرویو دیکھا، ذوالقرنین اسکندر نے کہا شہباز شریف کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شریف خاندان نےجان بوجھ کرکیس کوتاخیرکاشکارکیا، کیس میں تاخیرنہ ہوتی توڈیڑھ سال میں ان کوسزا مل جانی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین کوکہاگیا کیس اب آگےنہیں بڑھےگا، ایف آئی اےاب ان کی منی لانڈرنگ ریکورنہیں کرسکےگا، ہماری حکومت میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات میں مشکلات تھیں کیونکہ تحقیقات کرنے والے لوگ ڈرتے تھے۔

    عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے مشرف دور کے دوران تحقیقات کرنے والوں سے انتقام لیا، ان کاریکارڈ نکالنا مشکل تھا لیکن تگڑے افسر ڈٹ گئے، ڈاکٹر رضوان تگڑا افسر تھا اس پر بھی دباؤ ڈالا گیا، نیب اورایف آئی اےمیں40ارب روپےکےکیسزختم ہو جائیں گے، اس ملک میں رول آف لاکی قبرکھود دی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی اسمبلی میں جارہی ہے یا نہیں؟ اہم فیصلہ ہو گیا

    پی ٹی آئی اسمبلی میں جارہی ہے یا نہیں؟ اہم فیصلہ ہو گیا

    قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

    یہ اہم فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی کے کورکمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ استعفوں کے بعد قومی اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اسمبلیوں میں جانے کے معاملے پر بعض ارکان کی رائےتقسیم بھی ہوئی۔ دو ارکان نے اسمبلیوں میں واپس جانے کی تجویز دی، علی محمد خان نے قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    چیئرمین عمران خان اور اسد عمر نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مخالفت کی۔ عمران خان نے کہا کہ ہزاروں لوگ اس لئے نہیں نکلے کہ چوروں کےساتھ بیٹھ جاؤں۔

    کورکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پارٹی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں ہر صورت حصہ لے گی کرپٹ سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

    اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں میٹرو بس اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے لیگی رہنماؤں نے بھی اسٹیشن جلائے جانے کا پروپیگنڈہ کیا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا اور بس سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ میٹرو اسٹیشن کو جلا دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس دو روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث بند کی گئی تھی اور اسے آج بحال کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے سبب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔

    سیکیورٹی حکام کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

  • حقیقی آزادی مارچ : عمران خان کی خیبرپختونخواہ کی  عوام کو  ولی انٹرچینج  پہنچنے کی دعوت

    حقیقی آزادی مارچ : عمران خان کی خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت

    نوشہرہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے پشاور سے ولی انٹرچینج روانہ ہوگئے، اس موقع پر عمران خان نے کہا میں پشاور سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کررہاہوں اور ولی انٹرچینج پر پہنچ رہاہوں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کےپی عوام کو دعوت دیتاہوں کہ ولی انٹرچینج پہنچیں، میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا، ولی انٹرچینج سے ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہےکہ عوام میرے ساتھ نکلیں گے، پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن وقت ہے،حقیقی آزادی لیکر رہیں گے۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ولی انٹر چینج پر پہنچ گئے ، پرویزخٹک ،شاہ فرمان،عاطف خان سمیت دیگرقائدین شامل ہیں، عمران خان کے لئے تیار کردہ کنٹینربھی ولی انٹرچینج پر موجود ہیں ، پولیس کمانڈوز اور پی ٹی آئی کے ورکرز کنٹینرزکے اردگرد موجود ہے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں، عمران خان ولی انٹر چینج سےحقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ، کے پی کے تمام غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔

  • پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا

    پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس میں لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہوا۔ جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، اسد قیصر، پرویز خٹک، شہباز گل، اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی، علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ فواد چوہدری، حلیم عادل شیخ، شاہ فرمان، فیصل جاوید، وزیراعلیٰ محمودخان، فواد چوہدری، عامر کیانی، شاہ فرمان، بابراعوان بھی شریک تھے۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں شفقت محمود ،علی محمد خان، اعظم سواتی ،فرخ حبیب ،عثمان ڈار بھی موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس کے بعد عمران خان لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • شیریں مزاری  کو کیسے گرفتار کیا گیا ؟ فوٹیج سامنے آگئی

    شیریں مزاری کو کیسے گرفتار کیا گیا ؟ فوٹیج سامنے آگئی

    اسلام آباد : سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں زبردستی شیریں مزاری لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، جس میں خاتون پولیس اہکار شیریں مزاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی جبکہ ان کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    بعد ازاں خاتون پولیس اہکار زبردستی شیریں مزاری کو گرفتار کرکے لے گئیں۔

    یاد رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    بعد ازاں شیریں مزاری کی بیٹی نے کہام کہ میری ماں کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔ گرفتاری میں معلوم ہوتاہے کس کیس میں لے کر گئے ہیں،میری ماں کو غیرقانونی طریقے سے لے جایا گیا۔

  • عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ ناکام بنانے کیلئے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا لئے

    عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ ناکام بنانے کیلئے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا لئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو ناکام بنانے  کے لیے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے 200 سے زائد کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے۔

    کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا دئیے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے رہائش، کھانے پینے ودیگر ضروری اقدامات کر لئے، کارکنان اپنے ساتھ بستر، پانی کے کولر اورضروری سامان بھی لے آئے۔

    خیال رہے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی حکومت کی طرف سے کسی بھی کوشش سے بچنے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کو مسجد نبوی (ص) میں نعرے بازی میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے عمران خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہوں نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا ہے، جسے اگر قتل کیا گیا تو جاری کیا جائے گا تاکہ قوم سازش کرنے والوں کو جان سکے۔

  • زلفی بخاری  کی کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل

    زلفی بخاری کی کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کارکنان سے فوری سیالکوٹ پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کارکنان جہاں بھی ہیں بڑی تعداد میں سیالکوٹ پہنچیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنےکےپر امن وقانونی حق سےنہیں روکا جاسکتا۔

    زلفی بخاری نے ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو تنبیہ کی عوامی ردعمل کو قابو کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سےزورزبردستی حالات خرابی کاباعث بن سکتی ہے۔

    یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔