Author: عبدالقادر

  • تحریک انصاف کی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی، علیمہ خان

    تحریک انصاف کی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی، علیمہ خان

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آج اسلام آباد میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح، صبح عمران خان سے ملنے چلے گئے اور کس کے کہنے پر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا۔

    عمران خان کی ہمشیرہ نے سوال اٹھایا کہ صبح ساڑھے سات بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ کسی کے کہنے پر ہی ان لوگوں نے پارٹی سربراہ سے جلسہ منسوخ کرایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی عائد کیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ یہ فیصلے خود کرتے اور نام بانی پی ٹی آئی کا لیتے ہیں۔

     

    علیمہ خان نے کہا کہ جب پارٹی چیئرمین باہر بیٹھا ہے تو انہوں نے جلسے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ انہیں کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں جلسہ ہونا تھا جو چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا گیا اور پارٹی قیادت نے بتایا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔ تاہم جلسہ منسوخ ہونے کے بعد عمران خان کی ہمشیرہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

  • شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

    شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے اعلان کے فوری بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ان کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے واپس کروانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے کا مجھے علم نہیں اور نہ ہی میں نے ایسے کسی اقدام کی منظوری دی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق بطور پارٹی چیئرمین ایسے کسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں ایسا فیصلہ کیا ہے تو بھی منظور نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے رکن اور بانی کے وفادار ہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ساری صورتحال سامنے رکھوں گا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم اس وقت کون ہدایات جاری کررہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے، میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ بانی نے ایسی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کو بلایا تک نہیں، رکنیت کیسے ختم کردی گئی؟ رکنیت منسوخی کے نوٹیفکیشن کو واپس کرواؤں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ارکان نے نوٹیفکیشن درست ہونے کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن درست ہے، یہ فیصلہ آج کور کمیٹی اجلاس میں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت کے سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کب اور کہاں جلسہ کرنے جارہی ہے؟

    پی ٹی آئی کب اور کہاں جلسہ کرنے جارہی ہے؟

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ اور احتجاج کرنےکی درخواست دیدی۔

    جلسے اور احتجاج کی درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

    درخواست کے مطابق ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ پر جلسہ کرنےکی اجازت دی جائے پی ٹی آئی 13 اگست کی شام 4 بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 اگست کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مینارِپاکستان پر جلسےکی اجازت کیلئے نئی درخواست دائر کریں گے، ڈی سی نےاپنی رپورٹ میں سیکیورٹی سےمتعلق جھوٹ بولا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوسروں جماعتوں کے احتجاج کے وقت پنجاب حکومت کےخدشات کہاں تھے؟ پنجاب میں صرف پی ٹی آئی کیلئے شریف خاندان کا سول مارشل لا نافذ ہے پنجاب حکومت ہمت کرے دل بڑا کرے اور 14 اگست کو جلسے کی اجازت دے انشااللہ پنجاب میں جلد ظلم کاسورج غروب ہو گا۔

  • پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف کل ریفرنس دائر کرے گی

    پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف کل ریفرنس دائر کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف کل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمے داری سونپی ہے جس کے بعد وہ کل یہ ریفرنس دائر کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اپنے مطالبے میں حق میں پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان بلا چھیننے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے، عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔

    اس ریفرنس میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی جواز بنایا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلےکے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

    پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا، ان کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ کی جانب سے ) اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری پر سابق وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6جولائی پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آج عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا ، پاکستان میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں سی پیک کانفرنس کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا، ہم نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے پٹیشن دائر کی ہے لیکن اسوقت آئینی حقوق بھی سلب ہیں جب چاہےجس کوچاہیں گرفتار کر لیں۔

  • مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

    مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کردی۔

    دوران سماعت عدالت نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس 3ماہ میں مکمل ختم کیےجائیں۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے،نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    مزید پڑھیں : مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتائیں کب تک ریسٹورنٹ منتقل کرسکتےہیں ؟ آپ رضاکارانہ طورپرمنتقل نہیں کریں گے تو ہم سیل کرنے کا حکم دیدیں گے۔

    وکیل نے کہا کہ ہمیں چار ماہ کا وقت دیدیں، جس پر ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ 3ماہ کا وقت دے رہے ہیں ، ہمارامقصد نیشنل پارک کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ نیشنل پارک کےعلاوہ قائم دیگرتمام ریسٹورنٹس کوجاری غیرضروری نوٹس ختم کرتےہیں،ہمارے کیس کا فوکس صرف نیشنل پارک کی حد تک ہے۔

    مالک مونال ریسٹورنٹ لقمان افضل نے عدالت میں کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری میں اس فیصلےسے مثبت تاثر نہیں جائیگا، لوگ کہیں گےپاکستان میں سرمایہ کاروں کےساتھ یہ سلوک ہوتا ہے۔

    جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین و قانون کو دیکھ کر نیشنل پارک کا تحفظ یقینی بنانا ہے، پوری دنیا میں دیکھ لیں کہیں بھی نیشنل پارک میں ریسٹورنٹ موجودنہیں۔

    لقمان افضل نے کہا کہ پوری دنیا کے نیشنل پارکس میں ریسٹورنٹ موجود ہیں ، ڈیٹا منگوا کر دیکھ لیں، اس ریسٹورنٹ سے تربیت یافتہ 400تک لوگ سالانہ بیرون ممالک روزگارکیلئے جاتے ہیں۔

  • مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد

    مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کیس کی سماعت ہوئی ،سی ڈی اے نے ریسٹورنٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

    عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کردی اور چیئرمین سی ڈی اے کوفوری طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سی ڈی اے کےاعلیٰ افسران کوانگریزی کی کلاسزکرانا پڑیں گی؟ سی ڈی اے سے مونال اوردیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل مانگی تھی اور سی ڈی اےنےاسپورٹس کلب، پاک چائنا سینٹر، آرٹ کونسل، نیشنل مونومنٹ کا نام بھی شامل کردیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیشنل مونومنٹ اسپورٹس کمپلیکس کو گرانے کا حکم دے دیں؟ سپریم کورٹ کی عمارت بھی نیشنل پارک میں آتی ہے، دنیا کومعلوم ہےمونال کےساتھ کتنےریسٹورنٹس ہیں، مگر سی ڈی اے کومعلوم نہیں۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہم ہوتے ہوئے سوال کیا کیا سی ڈی اےکا دفتربھی نیشنل پارک میں ہے؟ وہ بھی گرانے کا حکم دیدیں؟

    جس پر وکیل سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے مارگلہ نیشنل پارک میں تعمیرات کی تفصیلات پر رپورٹ دی ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا اب تک کتنی بارمارگلہ کےپہاڑوں پرآگ لگ چکی ہے؟ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اس سیزن میں 21 بار مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی تو جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات مارگلہ کےپہاڑوں پررات گئےتک آگ لگی رہی۔

    چیف جسٹس نے مزید سوال کیا کہ کیا مارگلہ کے پہاڑوں پرسی ڈی اے والے خود آگ لگاتے ہیں، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کچھ کالی بھیڑیں بھی موجودہیں، مون سون سیزن میں مارگلہ کےپہاڑوں پرنئےدرخت لگائیں گے۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پوچھا کہ آگ بجھانے کیلئےہیلی کاپٹر کہاں سےآتے ہیں تو چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کابینہ کی منظوری کے بعد این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر لیے گئے۔

    سپریم کورٹ نے مونال کے اطراف دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل طلب کرلیں۔

  • بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا

    پی ٹی آئی نے حکمران جماعتوں ن لیگ اور پی پی سمیت تمام جماعتوں سے مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ 

    بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا ہے۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق سیاسی جماعتوں میں سنجیدہ اور بااختیار افراد سے بات ہو سکتی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے اور اس حوالے سے قیادت کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی پارٹی قیادت کو نوٹ کرا دیا ہے۔

    رابطوں کیلئے بانی پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ کو خط کیلئے لیگل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کےخط کےنکات کوحتمی شکل دی جائےگی۔

    خط میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کم کرنے کا حوالہ دیا جائے گا۔ خط میں مینڈیٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں وورکرز پر کیسز میں فیئر ٹرائل کامطالبہ کیاجائے گا۔

  • اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا گیا

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا گیا

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سی ڈی اے کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی دفتر کے کچھ حصے کو بھی گرادیا گیا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے دفتر استعمال نہیں ہوگا۔

    سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی 4/8 میں سیاسی جماعت کی قائم غیرقانونی تعمیرات کو ختم کیا جارہا ہے۔

    حکام کا کہنا کہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی تھیں، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلی مرتبہ نہیں  ہے کہ رات کے اندھیرے میں ایسے حملے کیے جارہے ہیں، مرکزی دفتر سیل کرنے اور گرانے کے خلاف آج عدالت جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج میٹنگ ہونی ہے، اسی مرکزی دفتر کی گری ہوئی دیوار کے ساتھ میٹنگ کروں گا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی کچھ اور سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں، اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کریں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے انتخابی نشان لے لیا لیکن عوام نے بھرپور جواب بھی دے دیا۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خواجہ سرا ہمارے ملک کی کمیونٹی ہے اور ان کے لیے دل میں عزت ہے، خواجہ سرا کے روپ میں رؤف حسن پر حملہ کرنے والے کون تھے سب جانتے ہیں۔

    معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے، عمر ایوب

    پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ آج قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے، آئی جی سے جواب طلبی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لائیں گے اور جواب طلب کریں گے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ عامر مغل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، اگر سی ڈی اے والوں کو کوئی مسئلہ تھا تو ہمارے پاس آتے اور بات کرتے، یہ مسئلہ خوش اسلوبی کے ساتھ بھی حل کیا جاسکتا تھا۔

  • حماد اظہر کو گرفتار کرنے پولیس پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی

    حماد اظہر کو گرفتار کرنے پولیس پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی

    اسلام آباد: حماد اظہر کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچی لیکن وہ پہلے ہی پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ اسٹاف سے پوچھ گچھ کی۔

    اقوام متحدہ کے وفد کی موجودگی میں پولیس پی ٹی آئی کے دفتر پہنچی اور تمام کمروں کی تلاشی لی۔

    ذرائع کے مطابق 5 رکنی اقوام متحدہ کا وفد پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے لیے سیکریٹریٹ میں موجود تھا۔

    اس سے قبل حماد اظہر کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد ہوئی تھی اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور جاکر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ مراد سعید جلد منظر عام پر آئیں گے؟َ حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا باقی روپوش لوگ بھی باہر آئیں گے؟ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ظلم اور جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے، رؤف حسن پر حملے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا، مفروری کے دوران بھی مجھے دھمکیاں ملی تھیں، پاکستان کو اس نوبت پر لے آئے ہیں کہ اب حملے ہورہے ہیں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہا گیا کہ اگر میں پکڑا گیا تو مجھ پر تشدد ہوگا، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔