Author: عبدالقادر

  • ’بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے کہ آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے‘

    ’بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے کہ آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے کہ آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حماد اظہر کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد ہوئی اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور جاکر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ مراد سعید جلد منظر عام پر آئیں گے؟َ حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا باقی روپوش لوگ بھی باہر آئیں گے؟ حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم اور جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے، رؤف حسن پر حملے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا، مفروری کے دوران بھی مجھے دھمکیاں ملی تھیں، پاکستان کو اس نوبت پر لے آئے ہیں کہ اب حملے ہورہے ہیں۔

    حماد اظہر نے کہا کہ مجھے یہ کہا گیا کہ اگر میں پکڑا گیا تو مجھ پر تشدد ہوگا، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔

  • رؤف حسن پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    رؤف حسن پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر نامعلوم افراد کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نےحاصل کر لی ہے۔ رؤف حسن پر حملے میں ’’بلیڈ‘‘ کا استعال کیا گیا اور چہرے پر زخم آئے۔

    عینی شاہد صحافی کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر کل بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی، رؤف حسن کل ہمارے چینل آئے تو خواجہ سراؤں نےحملےکی کوشش کی تھی, کل حملےکی کوشش ناکام ہوئی اوررؤف حسن بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے فوٹیج بنانےکی کوشش کی لیکن تب تک خواجہ سرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن خواجہ سراؤں نے  یہ کام کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

  • پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

    پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے بلیڈ سے حملہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نجی چینل میں انٹرویو دینے کے بعد جارہے تھے جہاں دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے ان پر بلیڈ سے حملہ کیا ہے۔

    حملے کے نتیجے میں رؤف حسن زخمی ہوگئے، تصویر میں ان کے چہرے سے خون بہتا دیکھا جاسکتا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    عینی شاہد صحافی کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر کل بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو زدوکوب کرنے پر سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔

    شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مرکزی ترجمان پر حملہ ناقابل قبول ہے، رؤف حسن پر حملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن خواجہ سراؤں نے  یہ حملہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

  • حامد رضا کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کا فیصلہ

    حامد رضا کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل نے حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا  کہ حامد رضا کی اس عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے انہیں یہ عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے کیا فیصلہ ہوا؟

    ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جا سکتا ہے لیکن اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کاکوئی قانون نہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کافیصلہ کریں گے۔

  • رجیم چینج میں سعودی کردار سے متعلق شیر افضل کے بیان پر زلفی بخاری نے کیا کہا؟

    رجیم چینج میں سعودی کردار سے متعلق شیر افضل کے بیان پر زلفی بخاری نے کیا کہا؟

    رجیم چینج میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بارے میں نہ تو عمران خان اور نہ ہی پی ٹی آئی ایسی کوئی رائے رکھتی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا قریبی برادر ملک رہا ہے اور رہے گا، سعودی عرب کبھی بھی کسی بھی صورتحال یا حالات میں ہماری مدد کرنے میں ناکام نہیں ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ یہاں تک کہ سعودی وفد کا حالیہ دورہ بھی اس کا ثبوت ہے۔ ہمارے پاس سعودی عرب کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اور شاہی خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کیلیے مزید 2 نام فائنل کر لیے

    پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کیلیے مزید 2 نام فائنل کر لیے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل کر کے مزید دو نام فائنل کر لیے۔

    ذرائع نے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے زلفی بخاری کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی رکن حامد خان کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ الیاس مہربان کو پارٹی کی جانب سے پہلے ہی اسلام آباد کا ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلیے مزید کئی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تمام ٹکٹس کی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    امیدوار کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو آر او کے پاس جمع کروائیں گے۔ سابق فاٹا کے 4 ارکان کی جانب سے خالی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا۔

    خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کی مختص نشستیں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہو چکی ہیں۔ پنجاب کی 7 جنرل، خواتین کی 2، علما اور ٹیکنوکریٹ کیلیے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔

    سندھ کی 7 جنرل، خواتین 2، علما اور ٹیکنوکریٹ کیلیے 2، ایک غیر مسلم کی نشست پر انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

    بلوچستان کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علما اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر انتخاب ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے یے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی جب کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے جمع کرائے گئے نامینیشن فارم پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات لیے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جب کہ انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے اس کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا۔

    پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

    انتخابی نشان بلا واپس لیے جانے کے باعث پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن لڑا تھا جو قومی اسمبلی میں کامیاب سب سے بڑے گروپ کی صورت میں سامنے آیا۔

  • پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے صوبے اور وفاق میں حکومت بنانے کے لیے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونگے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے پلٹ فارم سے حکومت بنائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کردیا گیا، تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کریگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

    اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر چلنے کا پہلے ہی اعلان کرچکے تھے۔

  • وفاق میں حکومت نہ بننے پر پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

    وفاق میں حکومت نہ بننے پر پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟

    انتخابات کے نتائج میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے بڑا گروپ ہیں تاہم وفاق میں حکومت نہ بننے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں کسی بھی سیاسی جماعت کو تنہا حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت نہیں ملی ہے اور غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق تاحال پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا گروپ قومی اسمبلی کی 93 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    وفاق میں حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز 6 جماعتوں پر مشتمل ایک اتحادی حکومت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ن لیگ کے شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی بھی وفاق میں حکومت بنانے کی دعوے دار ہے۔

    وفاق میں اگر پی ٹی آئی حکومت نہیں بنا پاتی ہے تو پھر تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا اس بارے بھی تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر علی خان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم قائد حزب اختلاف کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا تھا جب کہ پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم سے کسی بھی بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کو مذکورہ جماعتوں کے علاوہ تمام جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی کے حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کے حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ووٹ کے ذریعے عوام کے فیصلے کے مکمل احترام کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حکومت سازی کے لیے ارکان قومی اسمبلی سے راوبط کی ذمہ داری بیرسٹر عمر نیازی کے سپرد کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا میں نومنتخب ارکان سے روابط کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

    میاں اسلم اقبال پنجاب میں نو منتخب ارکان سے روابط کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے انتخابات پر عالمی سطح پر پیدا ردعمل کو فطری اور قابل فہم قرار دیا گیا ہے۔

    کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی پریس ریلیز سے تدارک کی کوشش مضحکہ خیز ہے، دستور و قانون کے احترام کو ملحوط خاطر رکھ کر ہی انتخابات کو موثر بنایا جاسکتا ہے۔